انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان 23 اور 24 جولائی کو سعودی عرب، کویت اور قطر کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر کا یہ دورہ خطے میں قطر کے بحران سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر قطر کے بحران کے حوالے سے ترکی کے موقف کو "جانب دار" قرار دے چکے ہیں۔ یاد رہے عرب اور اسلامی ممالک نے گزشتہ ماہ دوحہ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
اس اقدام کا سبب قطر پر دہشت گرد جماعتوں کی فنڈنگ اور ایران کے ساتھ اس کے اتحاد سے متعلق الزامات ہیں جن کے نتیجے میں خلیج اور پورے خطے کے امن کو خطرے کا سامنا ہے۔
انقرہ نے قطر میں فوجی اڈہ قائم کرنے یا دوحہ بھیجے جانے والے فوجیوں کو واپس بلانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں