قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی پاکستان کے مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے

10:49 AM, 19 Jul, 2017

اسلام آباد:قطرکے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ، قطری وزیر خارجہ نے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو خلیجی ممالک کے بحران پر تفصیل سے آگاہ کیا اور مشرق وسطیٰ بحران کے حل کےلئے پاکستان سے بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا قطر سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کو خلیج کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ہم خلیج بحران کے حل کےلئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں