ظفر حجازی نواز شریف اور نثار کے درمیان اختلاف کی وجہ بنے: ذرائع

ظفر حجازی نواز شریف اور نثار کے درمیان اختلاف کی وجہ بنے: ذرائع

اسلام آباد: چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نواز نثار اختلافات کی وجہ بنے جس کا نیو نیوز نے کھوج لگا لیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے ایف آئی اے کے تفتیشی افیسر ظفر حجازی کو ریلیف دینے کے احکامات جاری ہوئے تو چوہدری نثار برا مان گئے۔

وزیر داخلہ کا موقف تھا کہ تفتیشی افسر کو میرٹ پر کام کرنے دیا جائے۔ چیئرمین ایس ای سی پی کو کوئی ریلیف دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ اسی وجہ نے نواز شریف اور چوہدری نثار میں فاصلے بڑھا دئیے۔

دوسری طرف کہا جا رہا ہے وزیر داخلہ معمول کے مطابق منگل کو  آفس پہنچے لیکن کمر میں شدید درد کی وجہ سے تمام مصروفیات چھوڑ کر گھر چلے گئے۔ ڈاکٹر نے چوہدری نثار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں