وزیراعظم استعفیٰ دیں، وکلا کی آج ملک گیر ہڑتال

09:27 AM, 19 Jul, 2017

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کا وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حق میں آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر کی عدالتوں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین احسن بھون نے دیگر وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وکلا جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور پاناما لیکس کا فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا۔

احسن بھون نے مطالبہ کیا کہ جعلی دستاویزات دینے والوں کے خلاف سمری ٹرائل کرتے ہوئے فوری سزا دی جائے۔ ان کو نہ پکڑا گیا تو عدالتوں کے لئے مقدمات میں مشکل ہو گی۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وکلا کرپشن کے خاتمے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر وکلاء کنونشن کے ساتھ ساتھ آل پارٹی کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں