برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جنرل قمر باجوہ کی تعریف

08:44 AM, 19 Jul, 2017

لندن: برطانوی ڈیفنس تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ(آر یو ایس آئی)  کی رپورٹ کے مطابق خلیج اور افغانستان میں استحکام لانے کے لیے پاک فوج ایک تبدیل شدہ دفاعی سفارتی اقدام کے تحت حریفوں اور حلیفوں کے الزامات اور ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کر رہی ہے۔

 رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر ایو ایس آئی) نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کے کئی اقدامات کو سراہا گیا ہے جن کے عہدے کو تاریخی طور پر ملک کے سٹریٹجک ایجنڈے کو مرتب کرنے والوں میں سے ایک کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں