پاکستان کی ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح ، 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

09:53 PM, 19 Jan, 2025

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شاندار بولنگ نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر کر دیا۔


پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں، جو کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز کی سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے 2005 میں بنگلادیش کے خلاف ملتان میں پاکستان نے 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔


اس میچ کے دوران ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ملک میں سب سے کم گیندوں میں نتیجہ خیز ٹیسٹ میچ مکمل کیا۔ اس میچ کی چاروں اننگز میں صرف 1064 گیندیں کرائی گئیں، جو 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 1048 گیندوں سے کم ہیں۔


ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ تیسرے دن ہی سامنے آ گیا، جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس میچ میں پاکستان کے ساجد خان کو عمدہ بولنگ کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 

مزیدخبریں