وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

07:41 PM, 19 Jan, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان کی سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

عاصمہ ربانی کو فلپائن میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور یورپی یونین میں نمائندہ ہوں گے۔
عبدالحمید بھٹہ کو جاپان میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
نجیب درانی گھانا میں سفارتی خدمات انجام دیں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں سفیر تعینات ہوں گے۔
معظم شاہ کو ساؤتھ کوریا میں پاکستان کا نیا سفیر بنایا گیا ہے۔
ملک فاروق ساؤتھ افریقہ میں سفارتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
شہریار اکبر کو چیک ریپبلک میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

شہباز کھوکر کو بیروت میں سفیر بنایا گیا ہے۔
عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔
سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں سفارت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔
عامر شوکت کو مصر اور مرغوب سلیم بٹ کو سوئٹزرلینڈ میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔


واجد ہاشمی کو ملبورن، تنویر بھٹی کو چین کے شہر چینگدو، اور امتیاز گوندل کو مانچسٹر میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
یہ تعیناتیاں پاکستان کی سفارتی موجودگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
 

مزیدخبریں