پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو سیاحت اور آرکیالوجی کا اضافی چارج مل گیا

06:31 PM, 19 Jan, 2025

لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کی وزارت کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ مریم اورنگزیب پہلے ہی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات، اور جنگلات کے محکموں کی وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔


اس اضافی چارج کے بعد مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ، اور میوزیم کے شعبوں کی ترقی کے لیے مزید اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
 

مزیدخبریں