لانگیئربین : ایک غیر معمولی اور منفرد قانون کے تحت ناروے کے قصبے لانگیئربین میں مرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قصبے میں نہ صرف مرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ یہاں کے بزرگ شہریوں کی رہائش پر بھی کچھ پابندیاں ہیں۔ یہ عجیب و غریب قانون علاقے کی سخت موسمی حالات کی وجہ سے نافذ کیا گیا ہے۔
لانگیئربین، جو کہ ایک انتہائی سرد خطے میں واقع ہے، میں تقریبا 2 ہزار افراد مقیم ہیں۔ یہاں قبرستان موجود ہونے کے باوجود مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی زمین اتنی سرد ہوتی ہے کہ مردہ جسم جلدی سے ڈی کمپوز نہیں ہوتا اور اس کے ساتھ ساتھ قدیم وائرس اور بیکٹریا بھی زندہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی بیماری سے مر جاتا ہے تو اس کا جسم صحیح حالت میں باقی رہتا ہے، جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
علاقے کی سخت موسمی حالات کی وجہ سے ایسا قانون بنایا گیا ہے، کیونکہ یہاں کی سردی منفی 46.3 ڈگری تک جا سکتی ہے، اور گرم ترین درجہ حرارت بھی صرف 3 سے 7 ڈگری تک پہنچتا ہے۔ ایسی شدید سردی میں زمین کو کھودنا بہت مشکل ہوتا ہے اور مردہ جسموں کا ڈی کمپوز نہ ہونا صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے یہاں کے باشندوں کو دفنانے کے بجائے، دیگر طریقوں سے مردہ جسموں کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ ماحول اور عوام کی صحت پر کسی قسم کا منفی اثر نہ پڑے۔