آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : بھارتی کرکٹ ٹیم نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

11:49 AM, 19 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔

سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان متوقع مقابلے اور شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں