ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز 157 رنز پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز 157 رنز پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف

ملتان : ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، جہاں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا، مگر کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل، جو پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر تھے، بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان بھی 2 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جب کہ کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی 9، ساجد خان 5 اور سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستان 230 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں