نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے الٹنے سے آگ لگ گئی، 70 افراد ہلاک

نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے الٹنے سے آگ لگ گئی، 70 افراد ہلاک

ابوجا  : نائیجیریا میں ایک پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تیل پھیل گیا اور دھماکا ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ٹینکر الٹنے کے بعد بہت سے لوگ تیل جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے تھے، اور اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس نے لوگوں کو روکا لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق، اب تک 70 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا۔

خیال رہے کہ  اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی ایسا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 147 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں