ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی، برطانوی میڈیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی، برطانوی میڈیا

واشنگٹن : برطانوی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے ان کی سزا معاف کر دیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ میں ایک متنازعہ عدالتی فیصلے کے بعد 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں اور اپنی رہائی کے لیے امید کا اظہار کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "مجھے امید ہے کہ مجھے بھلا نہیں دیا گیا، اور ایک دن مجھے رہائی مل جائے گی۔ میں ناانصافی کا شکار ہوں، اور میرے لیے ہر دن اذیت بھرا ہے۔ ان شاء اللہ، ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی۔"

ان کے امریکی وکیل، کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے حوالے سے پرامید ہیں اور انہوں نے کہا کہ نہ صرف صدر بائیڈن، بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران بھی معافی ملنے کا امکان موجود ہے۔ یاد رہے کہ صدر جوبائیڈن کے دور صدارت کا آج آخری دن ہے، اور 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دی ہے۔

مصنف کے بارے میں