فضائی آلودگی کا خدشہ ، الیکشن مہم میں پلاسٹک پینا فلیکس پر پابندی عائد ہونے کا امکان 

09:36 PM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :الیکشن مہم میں پلاسٹک پینا فلیکس پر پابندی عائد ہونے کا امکان   ہے۔ اس پابندی کی وجہ   فضائی آلودگی ہے۔ 
غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں لاکھوں ٹن پلاسٹک استعمال کیا جائے گا، پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس، بینرز اور انتخابی نشان پر پابندی لگائی جائے۔

غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایسی پالیسی بنائے کہ انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال حوصلہ شکنی ہو سکے۔

مزیدخبریں