نواز شریف  کا کل لیہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ 

08:58 PM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کا  کل کا جلسہ میاں محمد نواز شریف کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔  ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداران و کارکنان اپنی انتخابی  مہم  جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  جلسہ کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا ، لیہ کے میلا گراؤنڈ میں 20 جنوری کو جلسے عام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ پارٹی قائد نواز شریف نے جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کے جلسے کے بعد صرف ایک جلسہ کیا ہے جو گزشتہ روز حافظ آباد میں کیا گیا ۔ان کا تیسرا جلسہ کل لیہ میں تھا جو منسوخ کردیا گیا ۔

مزیدخبریں