اسلام آباد : نگران وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان نے ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والے بات چیت سے کابینہ کو آگاہ کیا جب کہ کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی۔