طلبہ سے جنسی زیادتی کرنے والی خاتون ٹیچر گرفتار ، اعتراف جرم کرلیا 

طلبہ سے جنسی زیادتی کرنے والی خاتون ٹیچر گرفتار ، اعتراف جرم کرلیا 
سورس: Twitter

کینٹکی:امریکا میں پرائمری اسکول میں معاون ٹیچر ایلن فلپس نے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی میں ایلن فلپس کو اپریل 2023میں دو کم عمر طلبا کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

طلبا نے پولیس کا بتایا تھا کہ خاتون معاون ٹیچر نے تین بار الگ الگ مواقع پر جنسی زیادتی کی۔38 سالہ ایلن فلپس نے سماعت کے دوران اعترافِ جرم کرلیا۔ انھوں نے بتایا کہ 14سے 16 سال کے متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جن میں سے زیادہ تر کو اسکول میں اور کچھ کو آئن لائن پھنسا کر مجبور کیا تھا۔

ایلن فلپس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ بعض اوقات ایک ہی وقت میں متعدد لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی تھیں۔خاتون معاون ٹیچر کو اسکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر کم از کم 10سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں