مہنگائی میں اضافہ ، بلند ترین سطح تک جا پہنچی ، 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی میں اضافہ ، بلند ترین سطح تک جا پہنچی ، 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

لاہور:مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔  اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی  44.64 فیصد کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے اور   گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔  پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لیے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں قلیل مدتی مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ ہوا۔


ایس پی آئی کے ذریعے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مئی 2023 کے اوائل میں سالانہ بنیادوں پر 48.35 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جو بتدریج کمی کے بعد اگست 2023 کے آخر تک کم ہو کر 24.4 فیصد پر آگئی تھی، لیکن 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے سے قلیل مدتی مہنگائی میں ایک بار پھر 40 فیصد سے زائد ہوگئی، اس کے بعد سے یہ مسلسل . 41 فیصد سے اوپر ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق  18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 8 میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گیس چارجز ، ٹماٹر، گندم کا آٹا، لہسن ،چینی  ،گڑ  اور انڈے  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر جو اشیا سب سے زیادہ مہنگی ہوئیں، ان میں پیاز، ٹماٹر، مرغی کا گوشت او دیگر اشیا شامل ہیں ۔  ہفتہ وار بنیادوں پر آلو ، پیٹرول ، چینی  ، کوکنگ آئل اور گڑ  کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں