190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، میرے خلاف سب کچھ کرنل صاحب! کر ا رہے ہیں: عمران خان

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، میرے خلاف سب کچھ کرنل صاحب! کر ا رہے ہیں: عمران خان

اسلام آباد : القادر ٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ان کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی  کردی گئی ۔


احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور عرفان بھولا پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اپنے وکلاء تبدیلی کی درخواست دائر کی گئی، نئی وکلاء ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل شامل ہیں۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث آج بھی فردجرم عائد کرنے کی کاروائی آگے نہ بڑھائی جاسکی۔

 بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں لہذا اپنے وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول ہی نہیں کرتا۔  یہ سب کچھ خلائی مخلوق کرنل صاحب جو دیکھ رہے ہیں وہ کرا رہے ہیں۔

کرنل صاحب! عمران بول رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا عدالت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے ہاتھ ہلا کر اونچی آواز میں مکالمہ سے عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک مؤخر کردی۔

مصنف کے بارے میں