سرد موسم میں بیماری کا خدشہ، باس نے ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ دینا شروع کر دیا

03:38 PM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پورٹ لینڈ: ایک سٹور کے باس نے سخت سردی کے باعث اپنے ہر ملازم کو پک اینڈ ڈراپ  دینا شروع کر دیا تاکہ کوئی برفانی طوفان کے دوران بیمار نہ ہو اور نا انہیں اپنا سٹور بند کرنا پڑے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورٹ لینڈ، اوریگون میں ایک باس، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب ان کے ایک ملازم نے ایک ویڈیو بنائی جس میں دکھایا گیا  کہ ان کا باس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آنہیں گھر سے لینے آیا کہ ان کے ملازمین برفانی طوفان کے دوران بیمار نہ ہوں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ملازم نے یہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ صرف صبح گھر سے لینے نہیں آتے بلکہ سٹور بند کرنے کے وقت واپسی پر گھر چھوڑتے بھی ہیں۔ 

ملازم کا کہنا تھا کہ مجھے لگا تھا کہ وہ اس برفانی طوفان کے دوران اپنا سٹور بند کر دیں گے لیکن سٹور بند نہ کرنے کیلئےانہوں نے ہمیں پک اینڈ ڈراپ دینا شروع کر دیا۔ 

واضح رہے کہ ورٹ لینڈ کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں 5 انچ تک برف پڑ ی، اور درجہ حرارت انجماد سے نیچے رہا۔ سرد درجہ حرارت، برف باری اور منجمد بارش نے گزشتہ ہفتے اوریگون کے تقریباً ہر حصے کو متاثر کیا،  جس سےسفر ی اور  تجارتی ذرائع متاثر ہوئے۔ 

مزیدخبریں