چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

02:33 PM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈٖ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 159 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیوی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر با آسانی مکمل کر لیا۔ 

نیوزی لینڈ کی اننگز

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری تھی، فن ایلن شاہین آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ 10 رنز کے مجموعے پر گری، ٹم سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ول ینگ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور 4 رنز بنا کر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔

کیوی ٹیم کے ڈیرل مچل 44 گیندوں پر 72 رنز  اور گلین فلپس 52 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ 

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اووپنر صائم ایوب  1.5 اوور میں صرف ایک رن بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے،  دوسری وکٹ 56 رنز کے مجموعے پر گری جب بابر اعظم نے 19 رنز بنا کر ایڈم ملن کی گیند پر گیلن فلپس کو کیچ دے دیا۔ 

 

 
قومی ٹیم کی تیسری وکٹ فخر زمان کی تھی، وہ  9 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر مارک چیپ مین کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان کی جگہ آنے والے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ افتخار احمد کی تھی، انہوں نے 10 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر ٹم ساوتھی کو کیچ آؤٹ سے دیا۔  جبکہ محمد رضوان63 گیندوں پر 90 رنز اور محمد نواز 9 گیندوں پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے تین میچوں میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر چکا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری اور پانچواں میچ بھی اسی مقام ( ہیگلے اوول) پر اتوار (21 جنوری)کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں