باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پرمامورڈاکٹر کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، زخمی ڈاکٹر کی پشاور منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ

02:04 PM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ضلع باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پرمامورڈاکٹر کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں ڈاکٹرعبدالرحمن اور ان کا ڈرائیو زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑنے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے فوری پشاور منتقل کرنا ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری کو زخمی ڈاکٹر کو پشاور منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر  کورہیڈ کوارٹر نے فوری طور پر دو ڈاکٹروں سمیت ہیلی کاپٹر کو باجوڑ روانہ کر دیا جہاں سے ڈاکٹر عبدالرحمان کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں