سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو بدترین تشدد کر کے اغوا کر لیا گیا: پی ٹی آئی کا دعویٰ

سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو بدترین تشدد کر کے اغوا کر لیا گیا: پی ٹی آئی کا دعویٰ
سورس: file

فیصل آباد:پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انتخابی امیدوار خیال احمد کاسترو کو فیصل آباد میں سیشن کورٹ کے سامنے سے نامعلوم افراد بدترین طریقے سے تشدد کر کے اغوا کر کے لے گئے۔

سماجی وابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اتنی کھلی درندگی پر بھی کیا سپریم کورٹ جیسے ادارے خواب خرگوش میں رہیں گے؟
 

 میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما  خیال احمد کاسترو  کو سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے, پولیس نے مبینہ طور پر گرفتاری کے دوران لاٹھی چارج کیا اور اس کے بعد سابق وزیر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

سابق صوبائی وزیر ضمانت کروانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب وہ مئی کے نو مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

  خیال احمد کاسترو    2024 کے آئندہ عام انتخابات میں پی پی 118 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار  ہیں.

اس حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کاسترو صاحب کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔ اس گھٹیا حرکت سے نظام اور ننگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغوا پر نہیں۔
 

مصنف کے بارے میں