لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے درخواستوں پر رہائشی علاقوں میں رات گئے تک کھلے رہنے والے کیفوں کو جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. عدالت نے کیفے رات گئے تک کھلنے پر پہلے دو لاکھ اور دوسری بار ایسا کرنے پر پانچ لاکھ کاجرمانہ کردیا.
عدالت نے حکم دیا کہ تیسری خلاف ورزی پر کیفے کو سیل کردیا جائے. عدالت نے عدالت نے تعلیمی اداروں میں خاص مٹی کےذریعے پودوں کی آبیاری کا بھی حکم دیا.
عدالت نے ایم اےاوکالج گراونڈ کو فوری بحال کرنے کی بھی ہدایت کی.
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے تجویز دی کہ طالب علموں کو الیکٹریک بائیک دینی چاہیے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکٹرک بائیک کےلئےبیٹری چارجنگ کے لیے پوائنٹ کھولنے پر بھی توجہ دینا ہوگی.
درخواست پر مزید سماعت 26 جنوری کو ہوگی.
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے کیفیز کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔