ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
سورس: file

لاہور:  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اورکمرشل سیلنڈر450 روپے مہنگا ہو گیا۔

 چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گیس کی عدم دستیابی،صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پرمجبور ہے۔ ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیےقیمت 256 روپے مقرر ہے جبکہ مافیا ایل پی جی 320 سے 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ  ایل پی جی کی مہنگی فروخت کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی، ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا بلکہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔

 چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نگراں حکومت سے فوری ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں