کم عمر، بغیر لائسنس،  ون وے، بغیر ہیلمٹ اور لین لائن کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

10:50 AM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سی ٹی او لاہور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کم عمر، بغیر لائسنس،  ون وے، بغیر ہیلمٹ اور لین لائن کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ 

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں ہیں۔ 

عمارہ اطہر نے کہا کہ آج سے بغیر ہیلمٹ، ون وے اور لین لائن پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اعداوشمار کا ذکر کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور  نے بتایا کہ رواں ماہ بغیر ہیلمٹ 16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کی گئی اور کم عمر ڈرائیونگ پر 264 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے پر 1635 گاڑیاں بند، لین لائن کیخلاف ورزی پر 57 ہزار چالان کئے گئے اور ون وے  ٹریفک کی خلاف ورزی پر 03 ہزار 455 وہیکلز کو بند کروایا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

مزیدخبریں