دھند کے باعث ہوائی، ریل اور سڑکوں کی آمدورفت متاثر

 دھند کے باعث ہوائی، ریل اور سڑکوں کی آمدورفت متاثر
سورس: file

لاہور:  پنجاب میں دھند کی وجہ سے ہوائی، ریل اور روڈ ٹریفک میں خلل پڑ گیا۔ 

ہوائی حکام کے مطابق دھند سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے کم از کم 14 اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ 18 کو دوبارہ شیڈول کیا گیا اور تین بین الاقوامی پروازوں کو صوبے کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔

دھند کے باعث ریلوے آپریشن بھی متاثر ہوا۔ ریل حکام کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ ختم ہو جاتی ہے جس کی بنا پر ملک میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ 

موٹروے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ دن کی روشنی کے اوقات میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں، جو کہ دھند کے موسم کے دوران بہترین وقت سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے چینی ماحولیاتی ماہرین کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور لاہور میں سموگ کے پھیلنے والے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔  چین کے ماحولیاتی ماہرین نے لاہور میں سموگ کی وجوہات پر روشنی ڈالنے والی ابتدائی رپورٹ پیش کی جس پر حکومت نے کہا کہ اس رپورٹ سے اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی، سموگ کو صحت کے لیے نقصان دہ عوامل کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

دوسری جانب دھند اور سموگ کے تدراک کیلئے صوبائی حکومت نے مبینہ طور پر لاہور میں سموگ کی سطح کو کم کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں دوسری مصنوعی بارش نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں