برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کیلئے مسائل کو حل کرنےکیلئے آگے بڑھیں گے: پاک ایران کشیدگی کیبعد مثبت پیغامات کا تبادلہ

 برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کیلئے مسائل کو حل کرنےکیلئے آگے بڑھیں گے: پاک ایران کشیدگی کیبعد مثبت پیغامات کا تبادلہ
سورس: file

اسلام آباد: فترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد دونوں ممالک میں کچھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں ممالک میں مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب رسول موسوی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی!  پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

 ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہو گا۔

ایرانی سفارت کار سید رسول موسوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صہیونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں