پاک ایران کشیدگی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

09:05 AM, 19 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی حملوں کے حالیہ تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ 

اقوام متحدہ کے ترجمان  اسٹیفن دوجارک  نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

 ترجمان یو این  اسٹیفن دوجارک  نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام سیکورٹی خدشات کو پرامن طریقے سے، بات چیت اور تعاون کے ذریعے، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں