پاکستان کو ہم ہی مشکلات سے باہر نکالیں گے: نواز شریف

11:35 PM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی باہر ہم ہی نکالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4 سال کا میرے4 سال کے ساتھ مقابلہ کریں، ہمارے دورمیں کیا حالات تھے اوراس کے دورمیں کیا تھے۔ ہمارے دورمیں لوگ خوشحال تھے جبکہ عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام، پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھما کر ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا جس کی وجہ سے ملک آج مشکلات کا شکار ہے اور اس کو ہم ہی مسائل سے باہر نکالیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی جبکہ نوازشریف کی واپسی بھی طے ہے اور وہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کی مہم چلائیں گے۔ 

مزیدخبریں