این ایچ اے میں گریڈ 19 اور 20 کے متعدد افسران کی ترقیاں منظور

10:21 PM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (جاوید بلوچ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) بورڈ نے گریڈ 20 کے چار افسران کی گریڈ 21 میں ترقی اور گریڈ 19 کے 12 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کی زیر صدارت این ایچ اے پروموشن بورڈ کا کئی سالوں بعد اہم اجلاس منعقد کیا ہوا جس میں چیئرمین این ایچ اے سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔ 
این ایچ اے بورڈ نے اجلاس کے دوران گریڈ 20کے چار افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی جبکہ گریڈ 19 کے 12 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی 
این ایچ اے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ممبر انجینئرنگ کوآرڈ ارباب علی کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی جبکہ شاہد احسان ،طفیل شیخ اور رؤف شیخ کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دی۔ 
اسی طرح گریڈ 19 کے 12 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی جن میں منظور ارباب، مرشد امین، جمال ناصر، منیر میمن، مختیار درانی اور دیگر افسران شامل ہیں۔ 
این ایچ اے کے یہ افسران کئی سالوں سے ترقی کے منتظر تھے لیکن بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث افسران کو ان کا حق نہیں مل رہا تھا تاہم وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کی کوششوں کے باعث پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس سے افسران کی ترقیاں ممکن ہو سکیں۔ 

مزیدخبریں