اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فروری کے پہلے ہفتے سے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں مہنگائی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی اور پہلی ریلی کا انعقاد کراچی سے ہو گا جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔
کراچی کے بعد لاہور ، راولپنڈی ، اور پشاور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ اس دوران عمران خان کی سکیورٹی کے انتظامات علی امین گنڈاپور کے سپرد کئے گئے ہیں، عمران خان کے خطاب کیلئے بلٹ پروف سکرین نصب کی جائے گی۔
ریلیوں کے دوران مرکزی قیادت بھی عمران خان کے ہمراہ رہے گی جبکہ بڑے شہروں میں ریلیوں کے انعقاد کے بعد چھوٹے شہروں بالخصوص نواحی علاقوں کی عوام کو باہر نکالیں گے اور اس حوالے سے مرکزی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں۔