کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے میں پہلی بار ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے اور 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 10.44 billion as of January 13, 2023.
— SBP (@StateBank_Pak) January 19, 2023
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/DQUGDu3oNT
سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.60 ارب ڈالر ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 13 جنوری تک کمرشل بینکوں میں ذرمبادلہ کے ذخائر 22 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.84 ارب ڈالر رہے۔