ہماری حکومت کو 8 ماہ نہیں ڈیڑھ ماہ ہوا ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے جانے کے بعد سہولت کاری کم ہوئی: جاوید لطیف 

05:26 PM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن : وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو 8 ماہ نہیں ہوئے بلکہ صرف ڈیڑھ ماہ ہوا ہے۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے جانے کے بعد سہولت کاری کم ہوئی ہے۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کسی کو قانون سے ماوار کردار نہیں ہونا چاہیے ۔ پارٹی سربراہ نواز شریف کسی کو بھی رہنمائی کے لیے طلب کر سکتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت ملے سات آٹھ ماہ نہیں بلکہ ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، 23 نومبر کے بعد آزادانہ حکومت وجود میں آئی۔ اداروں کی سہولت کاری نومبر 2022 کے بعد کم ہوئی۔ میری حکومت میں بھی میرے خلاف پرچے درج ہوئے ۔ 

مزیدخبریں