وزیراعظم نے ایک اور معاون خصوصی مقرر کردیا

03:09 PM, 19 Jan, 2023

 اسلام آباد :  وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو  معاون خصوصی مقرر  کردیا ۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو  معاون خصوصی مقرر   کیا ہے ،عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، کابینہ ڈویژن نے  فہد ہارون  کی تقرری کا   نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

خیال رہے کہ فہد ہارون کی تقرری کے بعد  وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 32 جبکہ  کابینہ کے ارکان کی  مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں