میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں، پاکستان کو قرض کی منظوری میں تاخیر نہیں کی گئی: عالمی بینک 

02:29 PM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عالمی بینک نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے لیے 1.1 بلین امریکی ڈالر کے قرضوں کی منظوری میں اگلے مالی سال تک تاخیر کی گئی ہے۔ 

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بینہسین نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ وہ پریس رپورٹس جو پاکستان میں ممکنہ بینک کے آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کے عالمی بینک کے فیصلے کا حوالہ دیتی ہیں بے بنیاد ہیں.

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر کے قرضوں کی منظوری میں ملک کے توانائی کے قرضوں اور ٹیرف کے کچھ اقدامات کے باعث اگلے مالی سال تک تاخیر کی ہے تاہم، بہاسائن نے واضح کیا کہ قرضوں کی منظوری کے لیے تمام منظوری کی تاریخیں پہلے سے طے شدہ تھیں۔

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں