عمران خان نے اعلیٰ قیادت کو پی پی ، ن لیگ اور جے یو آئی کے اہم ارکان توڑنے کا ٹارگٹ دے دیا

01:20 PM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور (شیراز احمد شیرازی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ن لیگ ، پی پی پی اور جے یو آئی کے بندے توڑنے کا ٹارگٹ اعلیٰ قیادت کو دے دیا ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت پارٹی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اہم ارکان سے خود رابطے کرکے پارٹی میں شامل کیا جائے ۔ خیبرپختونخوا سے جے یو آئی کے ناراض ارکان کو پارٹی میں ہر صورت شامل کیا جائے۔ 

عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی کہ  فی الوقت پنجاب سے پانچ جبکہ خیبرپختونخوا سے ایک اہم رکن کو جلد پارٹی میں شامل کیے جانے کا امکان  ہے۔  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مزید گیارہ اہم ارکان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطوں میں ہیں۔  عمران خان نے پی ڈی ایم کے ناراض ارکان سے رابطوں کا گرین سگنل مرکزی قیادت کو دے دیا۔ 

عمران خان پارٹی اجلاس میں جمیعت علماء اسلام کے اہم عہدیداروں کو شامل کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور کو سونپا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ پندرہ روز میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمیعت کے ناراض ارکان کو شامل کیا جائے ۔ پی ڈی ایم کے سربراہوں کو چن چن کر اذیت دینے کا یہ ہی موقع ہے ۔کسی صورت پی ڈی ایم کو اب راستہ نہیں دینا چاہیے۔ جلد سڑکوں پر خود نکل کر ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کروں گا ۔ 

مزیدخبریں