"جنرل باجوہ ، جنرل فیض اور پانامہ کیس سننے والے بلیک میلر ججز کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائیں گے "

01:09 PM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے پس پردہ مارشل لاء نے عوام سے آٹا چھین لیا ہے۔ پاناما کیس میں سننے والے بلیک میکر ججز نے ملک کو اس نہج تک پہنچایا ہے ۔ خلائی مخلوق میں جنرل باجوہ اور فیض حمید شامل تھے۔ 

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی پر گفتگو کرتے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنا رہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں۔ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے پانامہ کے اندرون خانہ بلیک میلر ججز ہیں۔  عدالتوں نے کبھی ریاست یا سیاست دانوں کو نہیں بلکہ اپنی پینشنوں کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کیا۔ جنرل باجوہ اور فیض حمید کے پس پردہ مارشل لاء نے عوام کو آٹے سے محروم کردیا۔ موجودہ ملکی صورت حال کا ذمہ دار فیض حمید اور ثاقب نثار ٹولہ ہے۔ انشاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔مریم نواز کا استقبال نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کا استقبال فیض حمید اور ثاقب نثار ٹولے کو بہا لے جائے گا۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی مداخلت نے ملک سے آٹا ختم کر دیا۔  جنرل مشرف کی مداخلت سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ججز کی مداخلت نے بھی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید اب کسی شادی، تعزیت، تقریب، بازار جانے کے بھی قابل نہیں رہے۔ جنہوں نے ہماری حکومت کو ڈی ریل کیا ان پر آرٹیکل سکس لگے گا۔ مریم نواز پاکستان آکر پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ 29 جنوری کو مریم نواز شام 4 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گی۔ جن ججوں اور جرنیلوں نے پاکستان کو اس حالت میں پہنچایا ان سب کو بےنقاب کریں گے۔کیا جنرل ضیاء، مشرف، باجوہ اور جنرل فیض نے ٹھیک کیا؟

مزیدخبریں