اسلام آباد : دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاک سرزمین کا امن و امان خراب کرنے کیلئے ایران کی سرزمین استعمال کی، ہمیں امید ہے ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے چوکاب سیکٹر حملے میں سرحدپار سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔