روڈا کی جانب سے دریائے راوی Wetland کی بحالی کےاقدامات جاری

12:14 PM, 19 Jan, 2023

لاہور :راوی اربن ڈویلپمنٹ اٹھارٹی  (روڈا) کی جانب سے  دریائے  راوی Wetland کی بحالی کےاقدامات جاری ہیں۔

دنیا بھر میں  2 فروری  کوWetland کے حوالے سے  دن منایا جاتا ہے ، اس دن کے منانے کا مقصد Wetland کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے   راوی اربن ڈویلپمنٹ اٹھارٹی  (روڈا )کی جانب سے پروگرام تیار کیا گیا ہے ، پروگرام  کا مقصد   قدرتی آبی تالاب  اور ایسی ماحولیاتی جگیہں  جو دریائے راوی کی آبی حیات کے لئے ضروری ہیں اور  ماحول کو خوشگوار  بناتی ہیں ان کو محفوظ کرنا ہے  ، اس وقت روڈا کے  46 کلومیٹر کے حصے میں شامل دریائے راوی آلودگی  کی وجہ سے  ماحولیاتی نقصانات  سمیت  آبی حیات اور مقامی پرندوں کیلئے خطرناک صورتحال اختیار کر گیا  ہے ۔

روڈا  نے اس پروجیکٹ کے تحت  آبی اور جنگلی حیات کی بقا وسیع و عریض رقبے پرمصنوعی جنگل اور Wetland کے لئے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کے تحت اپنے قواعدوضوابط کا انعقاد ہے ۔

روڈاکی جانب سے کی جانے والی کوششیں  علاقے کی موسمی تبدیلی میں مثبت اثرات اور سموگ  جیسے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا ۔

واضح رہے کہ روڈا ایک ایسے شہر کی بنیاد رکھ رہا ہے جو جدید طرز تعمیر کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین شہر ی سہولیات سے بھرپور ہوگا ۔
 

مزیدخبریں