اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

09:35 AM, 19 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :(خالد چودھری )اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)  نے مختلف شہروں س میں کارروائی کے دوران  بھاری مقدار  میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

اے این ایف ترجمان  کے  مطابق منشیات  بلوچستان کے راستے بیرون مُلک سمگل کی جاری تھی  ، اےاین ایف نے  گوادر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو چرس برآمد  کرلی۔

دوسری جانب اے این ایف نے  شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب کار سے 44 کلو سے زائد چرس اور 16 کلو 800 گرام افیون برآمد  کرکے  ملزم کو  گرفتار کرلیا ۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ پشاور  کے ایک بس ٹرمینل  سے  افغان باشندے اور خیبر کےرہائشی ملزمان سے 2000 نشہ آور گولیاں برآمد  کی گئی ہیں  ،تمام مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغٓازکردیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں