پشاور، خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کر گئے

11:58 PM, 19 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کر گئے۔

اتوار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کےگائنی سی یونٹ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم اب ان میں سے 4 بچے انتقال کر گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے اور ان کے بچنے کی امید کم تھی جبکہ بچوں کی حالت سے ڈاکٹرز نے والدین کوپہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق دو بچیاں نرسری وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں