نواز شریف ڈیل اور عمران خان سے متعلق اعتزاز احسن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

10:51 PM, 19 Jan, 2022

لاہور:سینئرقانون دان اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست صرف ڈیل پر مبنی ہے ،کہتے رہتے ہیں لڑیں گے مریں گے لیکن ڈیل کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہیں ،عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جانے کا امکان کم ہے اگر گیا تو اپنی غلطی سے جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن نے کہا نوازشریف کی سیاست ڈیل ڈیل ہی رہی ،مسلم لیگ کبھی خود کو ڈیل سے الگ نہیں کر سکتی ،خود جیل میں ہوتے ہیں اور مشرف سمیت کئی طاقتوں سے بات چل رہی ہوتی ہے ،اعتزازاحسن نے بتایا کہ 7اکتوبرکوکلثوم بی بی نے مجھ سے آکرکہانوازشریف کہتے ہیں لڑمرو،اور پھر 9 اکتوبر کی شام مجھے فون آتا ہے کہ نوازشریف جا رہے ہیں ۔

سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم دو دن کیس کی تیاری میں لگے رہے،شریف برادران کے جانیکافیصلہ اچانک تونہیں ہواہوگا،ویزا ،ٹکٹ یہ سب چیزیں پہلے سے کرنی پڑتی ہیں۔ میں نوازشریف کاوکیل تھا اوران کے جانے کا مجھے ہی نہیں پتہ تھا۔انھوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت مجھے کہا گیا نوازشریف کہیں نہیں جارہے، اگلے دن اخبارمیں تصویرچھپی ہے نوازشریف اورکلثوم بی بی جارہے ہیں، اسی تصویر کے نیچے میری خبرلگی ہوئی تھی کہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورن لیگ آج بھی فرمانبردارہے، شاہدخاقان نے کہاہمارے کندھوں پرہاتھ رکھ دو، واضح کہاگیاوہاں سے ہاتھ اٹھاؤ اوریہاں پررکھو۔

انہوں نے کہاکہ ریاست برداشت نہیں کرتی کہ سابق وزیراعظم وعدہ کرکے ملک سے جائے پھر واپس نہ آئے۔ اب نوازشریف کے اقتدارمیں آنے کی بات میرے لیے انوکھی بات ہوگی، ن لیگ تتر بتر ہوچکی،لانگ مارچ کے حوالے سے اعتزازاحسن نے کہا کہ مولانا نے تو 23مارچ کااعلان کیا،بلاول نے پہلے ہی اعلان کردیا ، لانگ مارچ سے حکومت گرانااتناآسان نہیں ہے ، میرے خیال میں عمران خان کے پی میں دوبارہ حکومت کرلے گا۔

بلاول سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹونوجوان شریف خاندان سے آگے نکل گیا ہے اور بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔عمران خان سے متعلق اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا امکان کم ہے، گیا تو اپنی غلطی سے جائے گا۔

مزیدخبریں