لاہور: سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کر دی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے کوتاہی کے مرتکب افسران کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر 15 افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور انکوائری رپورٹ میں غلفت اور کوتاہی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام اپنے فرائض کا ادراک کرنے سے قاصر رہے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر،سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹا کرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کر دیا گیا۔