ماسکو :امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین پر انتہائی مختصر نوٹس میں حملہ کر سکتا ہے ۔
یوکرین کے صدر سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ،روس ماسکو کی سرحدوں پر دن بہ دن اپنی فوجیں تعینا ت کر رہا ہے ،جس کے بعد عنقریب ہی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس وقت یوکرین کے دورے پر ہیں ، بلنکن جمعہ کو جینوا میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ،جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان تنائو کو کم کرنے کی کوشش کرینگے ۔
واضح رہے اس سے قبل یوکرین کے مسئلہ پر روس نے اعلیٰ سطحی وفد کی سطح پر بات چیت سے امریکہ کو انکار کر دیا تھا ،ماسکو کا کہنا ہے کہ ہم امن تو چاہتے ہیں لیکن کسی قیمت پر نہیں اس لیے غیر ملکی طاقتیں ہمارے امن کی راہ میں کوئی رکاوٹیں مت ڈالیں ۔