لاہور:وزیر تعلیم پنجاب نے صرف لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھٹی جماعت تک کے طلبا کی حاضری31 جنوری تک 50 فیصد کر دی گئی ہے لہذا تمام تعلیمی ادارے حکومتی ایس او پیز کو فالو کریں ۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ اعلان صرف لاہور کے تعلیمی اداروں کیلئے ہے جہاں تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں طلبا کی حاضری 20 جنوری سے 50 فیصد تک یقینی بنائی جائے گی ،انہوں نے کہا یہ پابندی 20 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہے گی ۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 19, 2022
Only in Lahore:
In all Public & Private Schools, classes up to Grade 6 will be staggered (50% students each day) starting tomorrow January 20th through January 31st, 2022. Classes 7 through 12 will remain on the previous schedule. Please follow COVID SOPs.
دوسری جانب ان کا کہناتھا کہ 7 سے 12 ویں جماعت تک کے طالبعلم اپنے معمول کے مطابق تعلیمی اداروں میں آئیں گے،مہربانی کر کے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔