مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم : بھارتی آرمی چیف کو لینے کے دینے پڑ گئے 

india Army Chief, ,General Manoj Mukund Naravane

لندن :مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم  میں ملوث ہونے پر بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کے خلاف لندن میں پولیس کو درخواست دے دی گئی ۔

لندن کی سٹوک وائٹ نامی لافرم نے برطانوی پولیس کو دی گئی  درخواست  میں  بھارتی  آرمی چیف جنرل منوج میوکند  اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا  ہے۔

لا فرم  کی جانب سے میٹروپولٹن کے وار کرائم یونٹ کو دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں جن کے مطابق  بھارتی  فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ تنظیموں کے کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں کے اغوا، ٹارچر اور قتل میں  ملوث ہیں ۔

لا فرم کی درخواست  ایسی 2 ہزار شہادتوں پر مشتمل ہیں جو 2020 اور 2021 کے درمیان اکٹھی کی گئی ہیں۔