آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی 9 ویں، شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن 

02:44 PM, 19 Jan, 2022

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 9 ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی پانچویں اور حسن علی 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ جو روٹ دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، سٹیو سمتھ چوتھے، ٹریویس ہیڈ پانچویں، روہت شرما چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، دیموتھ کرونارتنے آٹھویں، بابراعظم نوویں اور ٹام لاتھم 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، کائل جیمی سن چوتھے، شاہین شاہ آفریدی پانچویں، ٹم ساؤتھی چھٹے، جیمز اینڈرسن ساتویں، جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، نیل ویگنر نوویں اور جسپریت بمرا 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، کائل جیمی سن چھٹے، بین سٹوکس ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور کولن ڈی گرینڈہوم 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مزیدخبریں