سانحہ مری: وزیر اعلی پنجاب  نے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس  آج طلب کر لیا

سانحہ مری: وزیر اعلی پنجاب  نے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس  آج طلب کر لیا


لاہور: سانحہ مری پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  نے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس  آج طلب کر لیا۔

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں تحقیقات رپورٹ تیار کرنے کیلئے کمیٹی نے مری کا دورہ کیا، مختلف افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ کمیٹی نے مری میں برفباری  کے دوران مرتب پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ 

اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی سفارشات اور حقائق پیش کرے گی، سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف   فیصلوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب مری میں برف باری کی پیشگوئی پر نیشنل ہائی وے نے اقدامات کرلئے،  نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے برف ہٹانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے۔ مطلوبہ مشینری اور متعلقہ عملہ ممکنہ طور پر زیادہ متاثر ہونے والے مقامات پر پہنچا دیا گیا۔


 چیئرمین این ایچ اے اور متعلقہ حکام پورے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔