ڈالر کی اونچی اُ ڑان کو ایک بار پھر بریک لگ گئی

ڈالر کی اونچی اُ ڑان کو ایک بار پھر بریک لگ گئی

کراچی: ملک بھر  ایک بار پھر  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے آغاز میں پاکستانی روپیہ  امریکی ڈالر کے مقابلے میں 18 پیسے بحال ہوا۔


گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیاتھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 18 پیسے  ہو گئی  تھی۔ تاہم آج  بدھ کے روز آغاز میں ہی  روپے کی قدر میں بحالی دیکھی گئی  اور 18 پیسے اضافے کے بعد 176 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے ، 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کمی کیساتھ  45,387 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کے نقصان کا سامنا ہے۔